ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹیچروں کی تنظیم آ ئیٹا کی نئی ریاستی مشاورتی کونسل کے لئے گیارہ اراکین کا انتخاب

ٹیچروں کی تنظیم آ ئیٹا کی نئی ریاستی مشاورتی کونسل کے لئے گیارہ اراکین کا انتخاب

Sun, 31 Jan 2021 19:07:22    S.O. News Service

ہبلی 31 جنوری  (ایس او نیوز/رضا مانوی) آل انڈیا  آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن  AIITA کرناٹک کی نئی ریاستی مشاورتی کونسل کے لئے 31 جنوری 2021 کو ہبلی   AIITAکے ریجنل سنٹر  میں  ریاستی مشاورتی کونسلSAC کے لئے   گیارہ ممبران  کا انتخاب عمل میں آیا۔

منتخب اراکین  کے نام یہ ہیں:  مختار احمد کوتوال (ہنگل)، رضا مانوی (بھٹکل)، محمد مُبین (مینگلور)، افتخار احمد (بیدر)، سید فرقان پاشا (بیدر)، محمد یاسین بھیگبا (کمٹہ)، ڈاکٹر ثناء اللہ (بنگلور)، محبوب (بنگلور)، الطاف امجد (بیدر)، نسیمہ افسری (بنگلور)، بلقیس فاطمہ (بیدر)

 پروگرام کا آغاز محمد اسلم    (الیکشن آفیسر آئیٹا ،سکریٹری تعلیمی بورڈ کرناٹک)  کی تذکیر بالقرآن  امانت کا پاس و لحاظ سے ہوا. افتتاحی کلمات   افتخار    ( سکریٹری AIITA  کرناٹک) نے پیش کیے ۔جبکہ  اسٹیٹ ایڈوائزری کونسل SACکے ممبران کے لیے درکار اوصاف پر مختار احمد  ( صدر آ ئیٹا کرناٹک) نے تفصیلی  روشنی ڈالی۔  شرکاء اجلاس کے باہمی تعارف کے بعد انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں  ریاست کے تمام  ممبران میں سے پیش کئے گئے ناموں پر  آئیٹا کے دستور کی دفعہ7 کے تحت رائے دہی کی گئی اوراکثریت رائے کی بنیاد پر گیارہ افراد کا انتخاب عمل میں آیا جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

 صدارتی خطاب کرتے ہوئے  مختار احمد ۔ایم کے۔نے  کہا کہ اساتذہ  اپنے فرض منصبی کو بحسن و خوبی انجام دیں تو انشاء اللہ بہت جلد اس ملک  کے تعلیمی میدان میں نیا انقلاب برپا ہو گا۔موجودہ حالات میں سماج اور ملت کے نونہالوں کی تعمیر نو میں  اساتذہ  کا رول بڑا اہم ہے اور اساتذہ کا یہ عمل جنت کے اعلیٰ مقام  کی حصولیابی کا ذریعہ بھی بنے گا۔ مزید  کہا کہ تمام مکاتب فکر کے اساتذہ اور دیگر اساتذہ تنظیموں کو ساتھ لے کر ہمیں کام کرنا ہوگا۔

محمد اسلم  نے آئیٹا دستور کے حدود میں احسن انداز میں گفتگو اور  بہتر شوری کے انتخاب پر اطمینان کا اظہار کرتے  ہوئے  نئی کونسل کے اراکین کو مبارکباد  پیش کی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی ہمہ جہت ترقی کے لئے ہمشہ فکر مند رہیں اور اپنے دائرہ کارکو جماعتی کمرہ تک محدود کرنے کے  بجائے اسلام کے آ فائی تعلیمات کے داعی بن کر انسانیت کو جہنم سے نجات دلانے کیلئے اجتماعی جدوجہد  کریں۔پروگرام کے دو الگ سیشن تھے جن کے کنوینر بالترتیب  الطاف امجد اور محمد اسماعیل رہے۔ انتخابات کے دوران ریاست  کرناٹک کے تمام ضلعی و مقامی  صدورو  سیکریٹریز  موجود تھے۔


Share: